31 جولائی 2017 - 10:00
مقتدی صدر کی محمد بن سلمان سے ملاقات + تصاویر

عراق کے عالم دین مقتدی صدر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں عراق اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور ديگر اہم موضوعات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقتدی صدر کے دفتر نے اسے قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے مقتدی صدر کو سرکاری دعوت دی جس کے بعد یہ سفر انجام پذیر ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169